ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار نئے کیسز اور 100 سے زائد اموات رپورٹ

0
57

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان کے لیے خطرناک ثابت ہورہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 318 نئے کیسز سامنے آئے۔

ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 118 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں