بلوچستان میں تیسرے روز قومی پولیو مہم جاری

0
244

کوئٹہ: 11 اپریل سے بلوچستان میں پولیو مہم کا تیسرا روز جاری ہے۔ چاغی، ڈیرہ بگٹی، دکی، گوادر، ہرنای، جھل مگسی، قلع عبداللہ، قلات، کیچ، خاران، خضدار، کوہلو،
لسبیلہ، مستونگ، نوشکی، پشتین، سبّی، ژوب اور دیگر اضلاع میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

اس مہم میں 21،500 پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں اور پہلے دو دنوں میں 1006078 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

پہلے دن چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے گئے اور دوسرے دن 595494 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں 11 سے 15 اپریل اور پورے بلوچستان میں 11سے 13 اپریل تک پولیو مہم چلائی جائے گی۔ بلوچستان میں دو ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس حوالے سے پولیو کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ڈراپس پلائیں گیں۔ قومی پولیو مہم کے تحت پورے پاکستان میں 37 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں