محکمہ سیاحت کا پختون خواہ میں سیاحوں کیلئے احسن اقدام

0
286

کراچی: محکمہ سیاحت کا خیبرپختونخوا دورہ کرنے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے احسن اقدام۔
سیاحتی مقامات پر بہترین، آرام دہ اور معیاری رہائشی منصوبہ کیمپنگ پاڈز سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

محکمہ سیاحت کا خیبر پختونخوا کے 10سیاحتی مقامات پر 260 بیڈز پر مشتمل کیمپنگ پاڈز قائم اور ہر سیاحتی مقام پر 26 بیڈز پر مشتمل پاڈز کی تنصیب مکمل ہے۔ پاڈز میں ڈبل بیڈز اور چار بیڈز کی گنجائش رکھی گئی ہیں اور۔6 سیاحتی مقامات پر پاڈز میں قیام کا عمل فعال جبکہ دیگر 4 کو جون تک فعال کر دیا جائیگا اور 5 مزید دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو آرام دہ اور سستا قیام کی سہولت دینے کے لئے پاڈز لگائے جا رہے ہیں۔ ٹھنڈیانی، شاران، بیشیگرام، گبین جبہ، یخ تنگی، شیخ بدین، مہابن، شہیدے سر، بمبوریت اور الئی میں پاڈز قائم ہیں۔ ملک بھر کےسیاحوں کو پاڈز میں قیام کے لئے ٹیلی فونک بکنگ کی سہولت دی گئی ہے۔ مہابن اور شہیدے سر (بونیر)، بمبوریت (چترال) اور الئی (بٹگرام) میں سیاحوں کے کیمپنگ پاڈز اس سیزن میں کھولے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں