قانون کی بالادستی اور رٹ آف دی سٹیٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

0
75

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور رٹ آف دی سٹیٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ راستے بند کرنے سے عوام خصوصاً بوڑھوں، بیماروں اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو جو تکلیف اٹھانا پڑی، ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں اور عوام کو پریشان نہیں دیکھ سکتا، راستے بند کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔ جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کی ذاتی طور پر رات بھر سے مانیٹرنگ اور احکامات جاری کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی بروقت کاروائیوں سے بیشتر راستے بحال ہوچکے ہیں۔ معمولات زندگی کی مکمل بحالی تک نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر انتظامی سربراہان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شاہراہوں اور راستوں میں ٹریفک بحال کرنے پر انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مظاہرین کی وجہ سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی اور  پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا انتظامیہ اور پولیس کو قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں