صدر مملکت کا فلسطین کے صدر محمود عبّاس کے نام خط

0
20

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فلسطین کے صدر محمود عبّاس کے نام خط۔ خط میں صدر مملکت کا رمضان میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر متشدد حملوں پر اظہارِ تشویش۔

سدر مملکت نے خط میں لکھا کہ معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر آپکے پاکستانی بہن بھائی آپکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی اقدمات کی پرزور مذمت کرتا ہے اور اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اِنسانی اقدار کے خلاف ہیں۔ ہم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے اور فلسطین کے حقوق کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور ایک آزاد، پائیدار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحد اور القدس شریف بطور فلسطینی دارلحکومت کا حامی ہے اور صدر مملکت کا خط میں فلسطینی صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں