سی پی ایل سی نے جرائم کی رپورٹ جاری کردی

0
84

کراچی: سی پی ایل سی نے شہر قائد مئی میں ہونے جرائم کی رپورٹ جاری کردی۔ شہر میں  ماہ مئی میں 11 گاڑیاں چھینی  اور66 گاڑیاں چوری کی گئیں اور جن میں سے 11 گاڑیاں ریکور کی گئی ہیں۔

گزشتہ ماہ شہر میں 177 موٹر سائکلیں چھینی ، 2906 چوری ہوئیں ، جن میں سے 58 ریکور کی گئیں۔ شہر میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں 1410 موبائلوں سے شہریوں کو محروم کیا گیا ہے اور جن میں سے 43 موبائل ریکور کئے گئے۔

 گزشتہ ماہ اغوا برائے تاوان اور بھتے کی ایک ایک واردات پیش آئی ہے اور مئی کے مہینے میں بینک ڈکیتی کی ایک واردات ہوئی ہے جبکہ شہر میں گزشتہ ماہ قتل کی 24 وارداتیں پیش آئیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں