شاہ محمود قریشی کا شاہ رکن عالم میں نئے پارکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0
79

ملتان: وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔ موجودہ حکومت پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ماحول دوست اقدامات کا فروغ جاری رکھے گے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار البدر پارک اور زیڈ بلاک پارک شاہ رکن عالم کے تر قیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے وزیر خارجہ کو ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔اس مو قع پر چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ، ایم پی ایز ندیم قریشی اور جاوید انصاری بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ملتان شہر میں پارکوں اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے زبردست کاوشیں کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارکوں کو جلد ازجلد مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ایسے اقدامات سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ جسے مستقبل میں بھی جاری رکھے گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں