جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈائیگناسٹک لیبارٹری مراکز کی تعداد دس ہوگئی

0
69

کراچی: وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے اس ہفتے جے ایس ایم یو لیبارٹری کے تین کلیکشن مراکز کا افتتاح کیا جس کے بعد ان مرکز کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے۔ نئے مراکز کورنگی روڈ پر نیشنل میڈیکل سینٹر کےبرابر اور ناظم آباد اور گلشن چورنگی کے علاقوں میں کھولے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر نے کہا کہ جے ایس ایم یو لیب نتائج میں درستگی اور معیار کی یقین دہانی کو یقینی بناتا ہے اور اس کا مقصد ہر شہری کے لئے ارزاں قیمت پر صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناہے۔ کیک کاٹنے کی رسم میں پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ، چیئر پرسن اے پی این اے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ AIPH-JSMU اور شعبہ پیتھالوجی کی چیئرپرسن پروفیسر سعدیہ اکرم، بیسک میڈیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر سرور قریشی، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ڈائریکٹر لیب پروفیسر محمودحسن، پروفیسر در محمد، ڈائریکٹر فنانس عادل رشید اور لیب کے منیجر حسنین عباس موجود تھے۔
اس موقع پر لیب مینیجر حسنین عباس نے لیب کے ارزاں نرخوں میں مزید تیس فیصد رعایت کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جے ایس ایم یو لیبارٹری کے تمام نرخوں میں نفع شامل نہیں ہوتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں