وائس چانسلر یونیورسٹی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش

0
67

سرگودھا: وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔ یونیورسٹی آف سرگودھا میں خلافِ ضابطہ تقرریوں اور من پسند افراد کو نوازنے کا معاملہ، انکوائری افسرارم بخاری نے بھی ڈاکٹر اشتیاق احمد کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔ سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی ہے۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر اشتیاق احمد کیخلاف خلافِ ضابطہ تقرریوں اور من پسند افراد کو نوازنے کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس پر وزیراعلیٰ نے سی ایم آئی ٹی کو شکایات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ سی ایم آئی ٹی نے اپنی انکوائری رپورٹ میں ڈاکٹر اشتیاق احمد کو قصور وار ٹھہرایا تھا لیکن ڈاکٹر اشتیاق احمد نے سی ایم آئی ٹی رپورٹ کو جانبدار قرار دیتے ہوئے اسے یکطرفہ قرار دیا تھا۔ جس پر وزیراعلیٰ نے گریڈ 21 کی سینئیر افسر ارم بخاری کو ڈاکٹر اشتیاق احمد کا موقف سن کر دوبارہ انکوائری کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق ارم بخاری نے اپنی رپورٹ میں الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر اشتیاق احمد کوعہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی ہے جس پر محکمہ ہائرایجوکیشن نے سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے۔ منظوری کے بعد ڈاکٹر اشتیاق احمد کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں