‏جس کا باپ پورے ملک کو کھا گیا وہ دوسروں پر کرپشن کا الزام دے رہا ہے، علی زیدی

0
75

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کا فرزند زرداری کو تگڑا جواب۔ علی حیدرزیدی نے کہا کہ جس کا باپ پورے ملک کو کھا گیا وہ دوسروں پر کرپشن کا الزام دے رہا ہے اور جو خود حرام کی کمائی کھا کھا کے بڑا ہو گیا وہ دوسروں کو بدعنوانی کا طعنہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کی جماعت قتل و غارت میں ملوث ہے وہ بچہ ٹی وی پہ بیٹھ کے صداقت کا بھاشن بیچنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے اشعار کے زریعے جواب دیتے ہوئے مذید کہا کہ

ضرورت تھی اجالوں کی اندھیرا کردیا تم نے
کہ لفظ رہنمائی کو بھی گمراہ کر دیا تم نے

تجارت کر کے لاشوں کی محل تعمیر کرتے ہو
غریبوں کے لہو سے دلوں میں رنج بھرتے ہو
یہ کمزور آدمی کیا جانور بھی گھبرائے گا تم سے
جیو گے جب تلک شیطان بھی شرمائے گا تم سے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں