لڑکی نے لڑکا بن کر اپنی دوست سے شادی کرلی

0
328

راولپنڈی: راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکا بن کراپنی دوست سے شادی کرلی۔ عاصمہ بی بی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کی اور عاصمہ بی بی نے شادی کیلئے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نام آکاش رکھ لیا۔

دونوں لڑکیوں نے عدالت میں پیش ہوکر کورٹ میرج کی اور نیہا علی کے والد نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کردی۔ عدالت نے دونوں لڑکیوں کو15 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ نکاح نامہ بھی کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے وارڈ نمبر10 میں رجسٹرڈ ہوا۔ دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔

وکیل کے مطابق عدالت نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور دونوں لڑکیوں کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے 15 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ پٹیشن فائل کی گئی ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ ہماری شریعت میں ایسا ممکن نہیں ہے ناہی ہماری شریعت ایسے کام کی اجازت دیتی ہے اور نا ہی ایسا واقع پہلے کبھی پیش آیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں