نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

0
19

کراچی: پی آئی اے کی افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی پرواز کابل پہنچ گئی۔ قومی پرچم بردار بوئنگ 777 طیارہ کابل پہنچ گیا۔ پی کے 6249 اسلام آباد سے کابل روانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق 45۔9 پر پہنچی۔

پی ائی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر کموڈور جواد ظفر سی ای او پی آئی اے کے نمائندے کی حیثیت سے خود جہاز میں موجود تھے۔ کابل ائیرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے کے عملے کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد خان اور دیگر سفارتی عملے کی اس سلسلے میں کاوشیں ہیں۔ تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز ہینڈل کی۔ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام  اور پرواز نمبر آویزاں ہے۔ پی ائی اے کا عملہ بین القوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا اور عالمی بنک اور بین القوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا۔ کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بین القوامی مسافر پرواز تھی۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے مابین خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے۔ پی ائی اے اور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہم ہے اور سب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں رابطے بحال کئے جائیں۔ امید ہے جلد ہم مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں