سوشل میڈیا پر مردوں سے دوستی اور بھاری رقم بٹورنے والی نوسرباز حسینہ پکڑی گئی

0
238

لاہور: سوشل میڈیا پر مردوں سے دوستی اور تعلقات قائم کرکے انہیں جال میں پھنسانے اور مقدمات درج کرا کر بھاری رقم بٹورنے والی نوسرباز حسینہ پکڑی گئی۔

لاہور پولیس نے مختلف شخصیات پر زیادتی (ریپ) کے مقدمات درج کراکر ان سے پیسے ہتھیانے والی ملزمہ کا سراغ لگالیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون مختلف افراد کے خلاف زیادتی کا نشانہ بنانے کے 10 سے زائد جھوٹے مقدمات درج کراچکی ہے۔ خاتون کا اصل نام عظمی شہزادی ہے اور وہ رحیم یار خان کی رہائشی ہے اور وہ لاہور شفٹ ہو چکی ہے۔ عظمی شہزادی موبائل فون اور دیگرسوشل میڈیا کی مدد سے سیاسی افراد اور اعلیٰ افسران کو اپنے جال میں پھنسا کر ان سے دوستی اور تعلقات استوار کرتی اور بعد میں ان کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروانے کے نام پر بلیک میل کر کے بھاری رقوم وصول کرتی تھی جبکہ رقم نہ دینے والے افراد کے خلاف عظمی شہزادی، تحریم، خنسہ، شازیہ اور طیبہ سمیت مختلف ناموں سے مقدمات درج کروا کر ان سے ڈیل کرتی تھی۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے لاہور میں محکمہ داخلہ کے افسر، انکم ٹیکس افسر اور ایک ایم پی اے کے خلاف بھی مقدمات درج کرائے ہیں جبکہ یہ تمام مقدمات جھوٹے ثابت ہونے کے باعث خارج کر دئیے گئے ہیں جبکہ بعض اہم شخصیات خاتون کو بھاری رقم ادا بھی کر چکی ہیں۔ پولیس تفتیش میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ خاتون کے خلاف فراڈ، چوری، دھمکیوں اور دھوکہ دہی کے مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج ہو چکے ہیں اور اس کا ایک ساتھی جیل جاچکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں