معروف تاریخ دان اور کالم نگار ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کرگئے

0
60

لاہور: معروف تاریخ دان اور کالم نگار ڈاکٹر صفدر محمود لاہور میں انتقال کرگئے۔ وہ پاکستان کے لیڈنگ بیورو کریٹ رہے اور بطور سیکرٹری ریٹائر ہوئے۔ ان کی وجہ شہرت پاکستانی تاریخ مرتب کرنا ہے، انہوں نے ایک درجن سے زائد کتب تحریر کیں، جن میں سقوط ڈھاکہ پر “پاکستان کیوں ٹوٹا” اور “پاکستان تاریخ و سیاست” قابل ذکر ہیں۔ وہ جنگ میں باقاعدگی سے کالم لکھتے رہے، جنہیں ایک بڑا طبقہ شوق سے پڑھتا تھا۔ انہیں پاکستانی تاریخ پر نمایاں کام کرنے پر پرائڈ آف پرفارمنس بھی دیا گیا۔ ان کی تاریخ پر لکھی کتب بطور ریفرنس پاکستان بھر اور دنیا میں استعمال کی جاتی ہیں جبکہ دنیا کی مختلف زبانوں میں ان کی کتب کے تراجم بھی ہوئے، جن میں انگریزی، جرمن، چینی، ازبک قابل ذکر ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں