ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ

0
159

‏لاہور: گریٹراقبال پارک دست درازی کیس میں مزید پیشرفت سامنے آگئی۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنی مرضی سے قابل اعتراض ویڈیوز بنوائیں اور قابل اعتراض ویڈیوز بنوانے پر عائشہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے۔ ٹک ٹاکرعائشہ اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہوئیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں