ٹھرکی افسران کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برامد

0
201

لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ٹھرکی اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنے والی یوٹیوبر خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق پنجاب اور وفاقی اداروں کے افسران نے درخواست دی تھی کہ حنا محمود نامی لڑکی جو ایک یوٹیوب چینل چلا رہی ہے، بلیک میل کر کے پیسوں کا مطالبہ کرتی ہے جس پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے چھاپہ مار کر حنا محمود کو نواب ٹاون سے گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق حنا محمود کے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ ‏حنا محمود وفاقی اداروں کے اعلی درجے کے ٹھرکی افسران کو بلیک میل کرتی تھی۔ مختلف اداروں کے اعلی افسران کو بلیک میل کرنے والی لڑکی گرفتار ایف آئی اے سائبرونگ کو پنجاب اور وفاقی اداروں کے افسران نے درخواست دی تھی۔ حنا محمود کے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برامد کی گئی۔

ایف آئی اے نے ملزمہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں