دو غیر ملکی ایئرلائنوں کا پاکستان میں نیا فلائٹ شیڈول جاری

0
22

کراچی: 2 غیر ملکی ایئرلائنون نے پاکستان میں آپنے نئے فلائٹ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ عمان کی ایئر لائن سلام ایئر نے سیالکوٹ ایئرپورٹ بند کیے جانے کے باعث اپنی فلائٹس لاہور سے آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ فیصلے پر 20 دسمبر تک عمل کیا جائے گا۔ دوسری طرف اٹلی کی ایئر لائن نیوس نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مذکورہ ایئر لائن ماہانہ چار چارٹرڑ فلائٹس میلان سے لاہور آپریٹ کرے گی جبکہ لاہور سے میلان دو چارٹرڑ فلائٹس آپریٹ ہوںگی۔ مسافر کا یکطرفہ کرایہ 400 یورو مقرر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں