موسم سرما میں ہی کیوں کراچی میں فضائی معیار متاثر رہتا ہے، کیوں آنکھ اور ناک سے پانی بہتا رہتا ہے، گلے میں خراش اور کھانسی بہت ہوتی ہے

0
150

کراچی: موسم سرما میں ہی کیوں فضائی معیار متاثر رہتا ہے۔ نومبر سے ہی کراچی دنیا کے آلودہ ابتدائی پانچ شہروں میں کیوں شامل رہتا ہے۔ کیوں باہر نکلتے ہی ہم خود کو بوجھل اور تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ کیوں آنکھ اور ناک سے پانی بہتا رہتا ہے۔ گلے میں خراش اور کھانسی بہت ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق انسانی سرگرمیوں نے ہوا کے فطری مرکب کو تبدیل کردیا ہے۔ ہوا میں آکسیجن اور نائٹروجن کے علاوہ فوسلز فیول جلنے کے باعث ایسے باریک آلودہ زرات اور گیسز بھی موجود ہیں جنہیں نہ تو ناک کے بال روک پاتے ہیں اور نہ گلے کی رطوبت، یوں یہ آلودہ زرات ہمارے جسم میں داخل ہوکر ہمیں بیمار کررہے ہیں۔ بے ہنگم ٹریفک والا شہر کراچی، فیکٹریوں سے نکلنا والا دھواں، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، سر عام کچرے کو جلانا کے ساتھ موسم سرما میں ہواوں کی تبدیلی کے باعث کراچی کی آلودہ فضائیں ہم سب کو پریشان کررہی ہیں۔

آلودہ فضاوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں۔ انتہائی آلودہ فضائی معیار کو دیکھتے ہوئے بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں اور گھر کے کھڑکی دروازے بند رکھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں