کراچی یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی کا سالانہ انتخابات برائے سال 2022 کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان

0
36

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی نے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیٹی کے سربراہ کرامت علی کی جانب سے جاری الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 تا 17 جنوری کو کراچی پریس کلب کے کاؤنٹر سے حاصل کیے جاسکیں گے۔ رواں سال مجلس عاملہ کی 14 نشتوں کے علاوہ ڈیلیگیٹ کی 34 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔ 18 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے اور 20 جنوری کو ان کی اسکروٹنی کرکے فہرست آویزاں کردی جائے گی۔ 21 جنوری کو کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لئے جائیں گے اور ان کی سنوائی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔ 22 جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے جس کے بعد 24 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی 29 جنوری کو کراچی پریس کلب میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں