یونیورسٹی فیلو کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

0
60

لاہور: گارڈن ٹاؤن پولیس کی ون فائیو کال پر بروقت کارروائی، خاتون پر تشدد کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔
یونیورسٹی فیلو کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملزم میرے آفس آیا اور مجھے زبردستی باہر جانے پر آمادہ کرتا رہا۔ میرے انکار کرنے پر مجھ پر تشدد بھی کیا۔

ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ خواتین کے استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد کا کہنا ہے کہ خواتین فوری مدد کیلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں