سی ٹی ڈی سندھ اور حساس ادارے کی لائنز ایریا میں مشترکہ کاروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

0
151

کراچی: انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور حساس ادارے کی لائنز ایریا میں مشترکہ کاروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گرد کاشف علی شاہ عرف شاہین کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی اور کاشف شاہ کا نام ریڈ بک 9th ایڈیشن کے صفحہ 77 پر درج ہے۔ کاشف شاہ 2004 میں کراچی میں کور کمانڈر پر ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گردوں کا ساتھی ہے۔ گرفتار دہشت گرد راوپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں روپوش رہا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور اہم دستاویزات برآمد کرلیں۔ شبہ ہے کہ گرفتار دہشت گرد کراچی میں سلیپر سیل فحال کرنے اور دہشت گردی کی بڑی کاروائی کے لئے موجود تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں