جامعہ سندھ نے آن لائن بینک چالان جنریشن سسٹم متعارف کرا دیا

0
115

جامشورو: جامعہ سندھ انتظامیہ نے آن لائن بینک چالان جنریشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔  نئے نظام کے نفاذ کے بعد پاس، مارک، ڈگری و دیگر سرٹیفکیٹس کا حصول انتہائی آسان بن گیا ہے اور طلباء ڈجیٹل چالان گھر بیٹھے ڈائون لوڈ کرکے ملک بھر میں کہیں بھی متعلقہ بینک میں جمع کروا کر سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو کا کہنا ہے کہ اب طلباء کو لائنوں میں چالان جمع کرانے کے لیے کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں اور متعلقہ بینک کی کسی بھی برانچ میں چالان جمع کرانے کے بعد امیدوار کنٹرولر آفس میں قائم کائونٹر پر چالان دے کر اپنے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکے گا۔ پیر سے مینوئل بینک چالان قابل قبول نہیں ہوگا۔ ڈجیٹل چالان جامعہ کی ویب سائٹ www.annual.usindh.edu.pk سے ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں