چیئرمین سینیٹ جبوتی کے صدر کی خصوصی دعوت پر چار روزہ دورے پر جبوتی پہنچ گئے

0
76

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی جبوتی کے صدر کی خصوصی دعوت پر چار روزہ دورے پر جبوتی پہنچ گئے۔ جبوتی پہنچنے پر جبوتی کی پارلیمان کے سپیکر اور وزیر خارجہ نے وفد کا استقبال کیا۔

چیئرمین سینیٹ خصوصی دعوت پر جبوتی کے نو منتخب  صدر اسماعیل عمر گویئلہ کی15 مئی کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ کی دورے کے دوران اعلی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کی جبوتی کے صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں بھی ہونگی۔ جبوتی قومی اسمبلی کے اسپیکر، وزیر بجٹ، وزیر توانائی اور وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی چئیرمین سینیٹ ملاقات کریں گے۔
جبوتی کے ساتھ  تعلقات کو مزید فروغ دینے میں چیرمین سینٹ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔
اس سے قبل جبوتی کے پارلیمانی وفد نے جنوری 2021 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں