پچھلے 40 سالوں سے شریف فیملی کو کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کے لئے کھلی چھٹی ملی رہی، فرخ حبیب کا رد عمل

0
32

فیصل آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ فرخ حبیب کا ردعمل میں کہنا تھا پچھلے 40 سالوں سے شریف فیملی کو کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کے لئے کھلی چھٹی ملی رہی۔ اب جب اداروں نے ناجائز دولت کا پوچھا تو انکے پاس کوئی جواب نہیں ہے کیونکہ یہ کرپشن، کمیشن اور ناجائز ذرائع سے حاصل ہونے والی دولت ہے۔ ان ترجمانوں کو عید پر بھی چھٹی نہیں ملی، بادشاہت کی غلامی کا کردار عید پر بھی نبھایا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ابھی ایک سی ایل میں نہیں ڈالا تاہم کابینہ کی سب کمیٹی کی سفارشات آئیں ہیں، قانون اور ضابطے کے مطابق عمل آگے بڑھائیں گے۔ اس مرتبہ تو شہباز شریف کو 7 ارب کی 75 ٹی ٹیز کے معاملے میں نیب نے گرفتار کیا تھا، ابھی تک شہباز نہیں بتا سکے کہ ٹی ٹی بھجوانے والے کون ہیں۔

انہوں نے مذید کہا ہہ نواز شریف مخصوص مدت مکمل ہونے کے بعد تاحال پاکستان نہیں آئے، یہ توہین عدالت نہیں بنتی؟۔ ن لیگ والوں کی رگوں میں جھوٹ سرائیت کرچکا ہے، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ہر پہلو سے کامیاب رہا۔ طبی بنیاد پر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت اور ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں ضمانتیں، عام قیدیوں بھی ایسی ہی رعایت اور ریلیف کے منتظر ہیں۔

پاکستان میں کرپشن کی بنیادیں رکھنے والے شریف برادران ہیں، انہوں نے کرپشن کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں