ہمارے حوصلے بلند ہیں، اسرائیل کے خلاف کُھلی جنگ ہے، اسماعیل ہانیہ

0
43

کراچی: اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی دشمن کے خلاف ہماری جنگ زمان ومکان کی قید سے آزاد ہے، ان کا کہنا ہے کہ دشمن کے خلاف اب کھلی جنگ لڑیں گے۔ ہمارے حوصلے بلند اور مزاحمتی قوتوں‌کے عزائم مضبوط اور ان کے بازو لمبے ہیں، ہم ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایک پریس بیان میں اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ ہمارے مجاہدین کو شہید کرکے ہماری طاقت کو کمزور کردے گا۔ ہمارے ایک شہید مجاہد کی جگہ ایک طویل قطار اس کی جگہ لینے کو تیار ہے، ہمارے مجاہدین فلسطین کی آزادی، حق واپسی اور نصرت کے جذبے سے سرشار ہیں۔

اسماعیل ہانیہ نے القسام کے شہید کمانڈر باسم عیسی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باسم نے جہاد اور مزاحمت کے میدان میں اپنی جان کی قربانی پیش کی ہے۔

قبل ازیں اسماعیل ہانیہ نے مراکش کے وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں غزہ کی پٹی اور القدس میں جاری کشیدگی اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں