سسرال والوں کا خاتون پر بہیمانہ تشدد، کان کاٹ دیا

0
75

کراچی: عید کے پہلے روز سسرال والوں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کرکے کان کاٹ ڈالا۔ ننھے بیٹے سے ملنے کی خواہش پر سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کان کاٹ دیا۔ واقعہ سچل تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس کو بلایا، تھانے میں بھی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور سسرال والوں نے میرے پانچ سالہ بیٹے کو زبردستی رکھا ہوا ہے۔ دو روز سے میڈیکل لیگو پرچہ بنوانے کے لیے عباسی شہید اسپتال کے چکر لگا  رہی ہوں۔ عید کے پہلے روز ایم ایل او بنوانے عباسی اسپتال گئی تو کہا اگلے روز آنا۔ آج دوبارہ عباسی شہید اسپتال پہنچی تو کہا اگلے روز آنا۔ زخمی خاتون کو بھی اسپتال کے عملے نے رلا دیا اور واقعے میں ملوث ایک بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا نہ ہی ڈاکٹرز نے طبی امداد دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں