باکسر عامر خان نے اپنے گھر پر فلسطینی پرچم لہرا دیا

0
21

لندن: باکسر عامر خان، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، معروف کرکٹر ڈیرن سیمی اور کگیسو ربادا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نے برطانیہ میں اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر پر فلسطینی پرچم لہرا رہا ہے۔

عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں فری فلسطین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ باکسر عامر خان نے اپنے ایک بیان میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر مسجد اقصیٰ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطینیوں کے لیے دعاگو ہوں۔ انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونے سے ہی اچھا انسان بنا جا سکتا ہے۔

معروف کرکٹرز ڈیرن سیمی اور کگیسو ربادا نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نہیں سمجھ پایا ہوں کہ کوئی کسی دوسرے کے ساتھ ایسا برتاؤ کیوں کرتا ہے جو وہ خود اپنے ساتھ نہیں چاہتا۔ اسی طرح جنوبی افریقی کرکٹر کگیسو ربادا نے بھی غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے فلسطین کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چار دنوں سے اسرائیل نے فلسطینیوں پر بدترین بمباری شروع کر رکھی ہے اور اس دوران تین کثیر منزلہ رہائشی عمراتیں زمیں بوس ہو چکی ہیں جبکہ درجنوں بچوں سمیت ساٹھ کے لگ بھگ افراد شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ ہیومن رائٹس کی عالمی تنظیمیں اسرائیل کی طرف سے برپا کی گئی قیامت صغریٰ پر خاموش تماشائی بنی دکھائی دیتی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں