لیجنڈ فاروق قیصر ‘انکل سرگم’ انتقال کر گئے

0
26

کراچی: انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کرگئے۔ ان کا جنم 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں ہوا۔ والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا یعنی میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز رومانیہ سے کیا۔ 1999ء میں کیلیفورنیا امریکا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔

فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، فنکار، صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز، اسکرپٹ مصنف اور صوتی اداکار تھے۔

قیصر اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے مشہور تھے۔ فاروق قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں