پاکستان اور اٹلی کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد

0
33

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا۔ بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سَیف اور اٹلی کے جہاز ”CARABINIERE“ کی شرکت۔ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا اور یہ بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلٸے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں