سینئر صحافی راجہ طارق کو گلبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

0
38

کراچی: سینئر صحافی کراچی پریس کلب کے رکن، کرائم رپودٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نیوز ون ٹی وی کے سینئر رپورٹر راجہ طارق کو گلبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد وسطی ایف سی ایریا میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ، عزیز واقارب، وزیراعلی سندھ کے مشیر وقار مہدی، ایم کیوایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری، پی ایس پی کے ڈاکٹر ارشد وہرا، حفیظ الدین، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں، پولیس افسران، کراچی پریس کلب، پی ایف یو جیز، کے یو جیز، سی آر اے کے عہدیداروں کراِئم رپورٹرز سمیت صحافیوں، دوست احباب اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ راجہ طارق مرحوم کا سوئم منگل کو بعد نماز عصر تامغرب مسجد وسطی ایف سی ایریا لیاقت آباد میں ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں