کے یو جے کی وارننگ، صحافی نفیس نعیم اپنے گھر پہنچ گئے

0
65

کراچی: کے یو جے کی وارننگ رنگ لے آئی اور  صحافی نفیس نعیم خیریت سے اپنے گھر پہنچ گئے۔ کے یو جے نے صحافی نفیس نعیم کی باذیابی کا 24 گھنٹے تک کا الٹی میٹم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق نفیس نعیم کو ریاستی اداروں نے چھاپا مار کر حراست میں لیا ہے۔ نفیس نعیم کسی غیر ملکی ایجنسی کے پے رول پر ریاست کے خلاف بلاگ لکھتے تھے جس پر انہیں مبینہ طور پر حراست میں لیا گیا ہے تاکہ ان سے تفتیش کی جاسکے۔ نفیس نعیم دبئی کے کسی تھنک ٹینک کے لئے بلاگ لکھتے ہیں جس کے عوض انہیں ڈالرز میں ادائیگی ہوتی تھی، اور یہ کام وہ کافی عرصے سے کررہا تھے۔

یاد رہے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو ناظم آباد میں ان کے گھر کے قریب سے سادہ لباس افراد لے گئے تھے، نفیس نعیم کے اغوا کا مقدمہ ان کے بھائی نے گلبہار تھانے میں درج کرایا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں