تھانہ اسٹیل ٹائون کے حدود میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، فیملیاں غیر محفوظ

0
194

کراچی: تھانہ اسٹیل ٹائون کے حدود میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، علاقہ پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

تھانہ اسٹیل ٹاون کی حدود گلشن حدید میں موٹر سائیکل چور گروہ متحرک ہوگیا جس کی وڈیو موصول ہوئی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بلا خوف و خطر گھر سے باہر کھڑی موٹر سائیکل کو چور لے گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دن سے مسلسل موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں اور ڈکیٹیاں ہورہی ہیں۔ متعلقہ پولیس وارداتوں پر کنٹرول کرنے اور موٹر چور گروہ کو پکڑنے میں تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں