سٹی 2 کے مکینوں کا گریڈ سٹیشن کے وی 166 وانا سے بجلی سپلائی کرنے کا مطالبہ

0
9

وانا: سٹی 2 کے مکینوں کا گریڈ اسٹیشن کے وی 166 وانا سے بجلی سپلائی کرنے کا مطالبہ۔ پچھلے 5 دنوں سے فیڈر کالوتائی، زیڑی نور، کاریز کوٹ، گنگی خیل اور خواشی خیل کوٹ فیڈر پر بجلی معطل ہیں، جس وجہ سے علاقہ مکینوں نے پریس کلب چوک وانا پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جھنڈولہ گریڈ اسٹیشن کی بجائے 166 کے وی گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی دی جائے تاہم مظاہرین نے سپرنٹنڈنٹ عزیز اللہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واپڈا سپریڈینٹ نے علاقہ سٹی 2 ایریا کے 34 ہزار میٹر تار میں سے صرف دس ہزار تار بچھائی ہے جبکہ بقایا تار عزیز اللہ نامی سپرٹنڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹھیکدار بھی ہے چوری کر لی ہے۔

یاد رہے کہ عزیز اللہ کو کرپشن چارجز کیوجہ سے عہدہ سے ٹایا گیا تھا لیکن رشوت دینے کر دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ واناگریڈ سٹیشن کی جانب سے مذکورہ علاقوں کو 166 کے وی سے منسلک کرنے کے باقاعدہ احکامات بھی جاری ہوئے ہیں لیکن مقامی گریڈ اسٹیشن کے اہلکاروں نے ساڑھے تین لاکھ کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ جس وجہ سے پچھلے ہفتے سے علاقہ مکینوں کو پینے کے لئے صاف پانی میسر نہیں ہیں دھرنے کے شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ 166 کے وی گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی کی صورت میں دھرنے ختم کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں