مشکل وقت میں کھلاڑیوں کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے، شاہد خان آفریدی

0
57

کراچی: شاہد آفریدی پاکستان کے شہرہ آفاق کرکٹرز میں سے ہیں، شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی حالیہ  ون ڈے سیریز میں  پاکستان قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اس سیر یز کا اختتام ایجبسٹن میں تین وکٹوں سے انگلینڈ کی جیت کے ساتھ ہوا۔انگلینڈ نے یہ سیریز 0-3 سے جیت لی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی  کمی نہیں ہے۔  کھلاڑیوں نے  حا ل میں اپنی پرفارمنس سے ثابت بھی کیا ہے۔تاہم ان میں کچھ کھلاڑی  کافی وقت سےپرفارم کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا یہ ہمارے شاندار کھلاڑی ہیں۔
 شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا اور  مشکل وقت میں  ایک کرکٹ فین کے طور پر اور سابق کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے  اپنے کھلاڑیوں کا ساتھ دینا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ میدان میں  لڑ کر ہارنے والی ٹیم  کوقبول کرنا چاہیئے۔ میں یہ بھی محسوس کرتا ہوں  حالیہ سالوں میں کرکٹ بہت تبدیل ہو چکی ہے۔ اب اٹیک ہی آپ کی دفاعی صلاحیت ہے اس کے علاوہ کامیابی نہیں ہے اور وائٹ بال فارمیٹ میں  تو یہ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔

ہمارے کھلاڑی اٹیک کرنے اور روکنے میں اچھے ہیں،اس کے علاوہ ہمیں درمیانی راستہ پر دھیان دینا ہو گاخاص طور پر ون ڈے فارمیٹ  میں اس  پر توجہ دینا ہو گی۔تمام کھلاڑیوں کو  اپنی پوری صلاحیت کا پورا استعمال کرنا ہوگا۔

شاہد آفرید ی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں  دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے۔ یو اے ای  کے حالات میں اسپنرز اور بیٹسمینوں کا کردار  بہت اہم ہے۔ اگر گیند ریورس ہونا شروع ہو جائے تو اس کے لیے ہمارے پاس   صلاحیت موجود ہے۔ شاہد نے کہا کہ اگر ہم نے اپنی اصل طاقت کو استعمال کیا  تو ہم یہ ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ فٹنس اور کرکٹ کے لئے پرعزم ہیں،انکاکہنا ہے جب تک وہ فٹ ہیں فرنچائز اور کلب کرکٹ کھیلتے رہیں گے ، کیونکہ یہ ان کے مرحوم والد کی خواہش تھی۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نےنو جوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیااور اپنے بیس سالہ  کیرئیر کے تجربات بھی شئیر کئے۔

پی سی بی اور شاہدآفریدی فاؤنڈیشن پارٹنرشپ: پاکستان کرکٹ بورڈ نے  مزید دو سال کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ پی سی بی اگلے دو سال کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا چیریٹی پارٹنر رہے گا۔

شاہد آفریدی نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  حالیہ سالوں میں فاؤنڈیشن  کے کام  کے بارے میں بتایا۔

شاہد آفریدی نے اس موقع پر کہا  پی سی بی کے ساتھ پارٹنر شپ  میرے لیے اعزاز اورخوشی کی بات ہے اور پاکستان بورڈ کے ساتھ میرا تعلق بیس سالوں پر محیط ہے   اور یہ تعلق اُس وقت سے ہے جب میں نے  پہلی مرتبہ  پروفیشنل کرکٹ  کھیلی۔

ایس اے ایف کے منصبوبوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  ہم پورے ملک میں پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، ذاتی حیثیت سے   مجھے  تعلیم اور پانی کے منصوبوں میں دلچسپی ہے اور ہم نے غیر ترقی یافتہ علاقوں میں  اس پر کام بھی کیا ہے۔ انہوں  نے خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں بچوں اور نوجوانوں کے لیے  کام کرنا پسند ہے تاکہ ان کے لیے بہتر تعلیم  کےذرائع پیدا ہو سکیں اور  کرکٹ اور کھیلوں کی دوسری  سرگرمیوں میں ان کے لیے پلیٹ فارم مہیا ہو سکے۔

شاہد آفریدی نے کہا آج میں جو بھی ہوں  اس میں میرے ملک کے لوگوں کی محبت اور خلوص شامل ہے اور چیریٹی ورک میں   میرے لیے یہ سب سے بڑی حوصلہ افزائی کی بات ہے۔

 شاہد آفریدی نےایس اے ایف کو سپورٹ دینے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹر زاور بیروں ممالک سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ز کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا نہ صرف پاکستانی کرکٹرز بلکہ  پوری دنیا    نے تہہ دل کے ساتھ ایس اے ایف کو سپورٹ کیا۔پی سی بی ورکشاپس کے ذریعہ باقاعدگی کے ساتھ سرپرستی اور تعاون فراہم کرتا ہے جس پر مختلف کوچز اور عملہ کام کرتا ہے ،میں حقیقت میں  ہر ایک کا  شکرگزار ہوں  اسی وجہ سے مجھے مزید کام کرنے کی تحریک ملتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں