پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کے لیے ستارہ پاکستان کا اعزاز

0
302

اسلام آباد: پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کے لیے بڑا اعزاز، ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا ہے۔
 
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ٹوئئیٹ کیا کہ  ڈیرن سیمی کے لیے ستارہ پاکستان کا اعزاز پاکستان کرکٹ اور پشاور زلمی کے لیے باعث فخر ہے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ  پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے ڈیرن سیمی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ڈیرن سیمی کو پاکستان اور پاکستانیوں کو ڈیرن سیمی سے محبت ہے۔

ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ستارہ پاکستان کے اعزاز پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، صدر عارف علوی اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں