سپریم کورٹ میں لیبر یونین کے ریفرنڈم رکوانے کی اپیل پر سماعت

0
299

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سی ڈی اے لیبر یونین کا ریفرنڈم رکوانے کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے سی ڈی اے لیبر یونین ریفرنڈم کی اجازت دے دی۔

وکیل سی ڈی اے کے کہنا ہے کہ سی ڈی اے لیبر یونین کا ریفرنڈم 17 ستمبر کو ہے۔ موجودہ کیس میں جو بھی تحفظات ہیں وہ ریفرنڈم کے بعد دیکھے جائیں۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ17 ستمبر کو ریفرنڈم کے بعد لیبر یونین کی اپیل سنیں گے اور کیس کی سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

سی ڈی اے لیبر یونین کے امان اللہ گروپ نے ریفرنڈم رکوانے کی اپیل دائر کر رکھی ہے اور قائمقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں