گلشن حدید و اسٹیل ٹائون موڑ موت کا سبب بن گئے، عوام کا فوری پیڈسٹل برج بنانے کا مطالبہ

0
224

کراچی (سلیم میمن) گلشن حدید و اسٹیل ٹائون موڑ پر دونوں اطراف قومی شاہراہ پیدل کراس کرنا موت سے کھیل ہے۔ قریب دو لاکھ آبادی کے علاقے کے عوام عورتوں و بچوں کا سندھ حکومت سے گلشن حدید موڑ اور اسٹیل ٹاؤن پر فوری پیڈسٹل پل بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی شاہراھ پر گلشنِ حدید، اسٹیل ٹاؤن کے ساتھ پپری شاہ ٹاؤن اور متعدد نئی رہائشی  سوسائٹیوں اور بڑھتے کاروبار کے باعث دو اطراف روڈ پر سخت  ٹریفک دباؤ اور حادث کے باعث سالانہ ہزاروں اموات اور زخمی ہو کر معذور ہوچکے ہیں۔

 ایدھی اور 1020 ایمبولینس ڈرائیورز کے مطابق یہاں روڈ حادث اور اموات و زخمیوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ قومی شاہراھ پر ٹریفک کے پریشر اور آبادیوں میں سہولیات کا فقدان بھی ہے۔

ضلع و تعلقہ کونسل بن قاسم میں بڑھتی آبادیوں اور کاروبار میں اسٹیل ٹائون و گلشن حدید موڑ سمیت اسٹیل ٹاؤن کے مقام پر پیدل روڈ کراس کرنا جیسے موت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اس مقام پر ضلع کونسل یا سندھ حکومت پیدل چلنے والوں کے لئے فوری طور پر لوہے کے پیڈسٹل پل کی تعمیر کرے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

ضلع کونسل ملیر کا تعلقہ کونسل بن قاسم انڈسٹریل ایریا ہے جو ایشیا کی سب سے اہم تجارتی منڈی بھینس کالونی بھی ہے اور سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے، لیکن یہاں سہولیات کا انتہائی فقدان ہے۔

انتظامیہ اسٹیل ٹائون و گلشن حدید موڑ پر پیدل روڈ کراس کرنے والوں کے لیئے فوری طور پر پل تعمیر کرے۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کے جنرل سیکریٹری صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر  محمد ساجد جوکھیو DC ملیر گھنور خان لغاری کے ساتھ، اسسٹنٹ کمشنر  ملیر ، ضلع کونسل ایڈمنسٹریٹر نور حسن جوکھیو اور ایڈمنسٹریٹر بن قاسم فرحان جتوئی بھی ہمراہ تھے۔ پپری قبرستان کا دورہ کیا جس کی حالت ناگفتہ تھی جبکہ مذکورہ بالا تمام علاقوں میں بڑھتی آبادیوں میں سہولیات نہ ہونا بھی مسائل کا گڑھ ہیں۔ ان تمام کا کاروبار دو اطراف آبادیوں خصوصاً اسٹیل ٹائون و گلشن حدید کے ساتھ ہے اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کے بہاؤ کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے لیئے پل کی تعمیر انتہائی ضروری ہو چکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں