صدر مملکت کا خطاب، قومی اسمبلی کی پریس گیلری کی تالہ بندی پر اسپیکر کا موقف سامنے آگیا

0
105

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر قومی اسمبلی کی پریس گیلری کی تالہ بندی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا موقف سامنے آگیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہوا، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے کیا تھا۔ مجھے کچھ صحافیوں نے بتایا تھا کہ یہاں ہلڑ بازی ہوگی۔ نہیں چاہتا تھا کہ وہاں ہلڑ بازی ہو اور میڈیا کے دوست آپس میں لڑ پڑیں۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ہائوس کی نمائندہ تنظیم ہے، اسے روایت کا خیال کرنا چاہیے۔ کسی بھی صورت میں کسی کو بھی بد تہذیبی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ان صحافیوں کے نام بھی بتائے کہ وہ کون تھے جنہوں نے یہ سب انفارمیشن دی یا جھوٹ بولا، یا ان کے اپنے ہی میڈیا میں بٹھائے ہوئے لوگوں نے یہ سب ڈرامہ رچایا تھا۔

جبکہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر بہزاد سلیمی کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور پی آر اے کا موقف ایک دوسرے سے متصادم ہے ‘سچ کون بول رہا ہے سامنے آنا ضروری ہے’۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں