کے یو جے کی مجلس عاملہ کے رکن قیصر عباس کے بھائی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

0
46

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کے رکن آج ٹی وی سے وابستہ سینئر کیمرہ مین سید قیصر عباس کے بھائی رضائے الہی سے انتقال کرگئے، اناللہ و انا الیہ راجعون۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس نے قیصر عباس کے بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی 3 میں واقع حنا ٹیرس نزد گوہر ٹاون میں بعد نماز عصر ادا کی گئی جبکہ تدفین طارق روڈ کے قبرستان میں کی گئی ہے۔

کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں قیصر عباس سے تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھائی جیسی ہستی کا دنیا سے چلے جانا بے شک ایک صدمہ عظیم ہے لیکن ہمیں اللہ کی رضا میں راضی رہنا چاہیے دکھ کی اس گھڑی میں کے یو جے سمیت کراچی کی تمام صحافتی برادری سید قیصر عباس اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہے کے یو جے نے قیصر عباس کے بھائی کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں