بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں تاجروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

0
114

کراچی: بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں اور تاجروں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ شاہ لطیف پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔ کاروائی میں 0 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، کیش اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔ ملزمان کا گروہ خصوصی طور پر سکھن کے علاقے میں بینک سے لاکھوں روپے کیش نکلوانے والے شہریوں/تاجروں کو نشانہ بناتے تھے۔

گرفتار ملزمان نے سکھن شرافی گوٹھ اور شاہ لطیف درجنوں شہریوں کو لوٹنےکا انکشاف کیا۔ شاہ لطیف پولیس کیجانب سے شہر کے دیگر تھانوں میں ملزمان کی گرفتاری کے متعلق مراسلہ روانہ کر دیا گیا۔ ملزمان کیخلاف ضابطے کیمطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان میں زاہد، حسین، محبوب، احسان، عبدالرشید، سونو، گل حسن، صلاح اور جلال عرف اعجاز شامل ہیں۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں