ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، حادثے کو بھی حملہ قرار دے دیا

0
250

کراچی: عائشہ اکرم اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار جارہی تھی۔ ٹول پلازہ کے قریب اس کا برقعہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں پھنس گیا اور عائشہ اکرم نیچے گرگئی۔جس سے اس کے چہرے، بازو اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں جبکہ منہ کے بل گرنے سے ناک کی ہڈی فیکچر ہوگئی۔ مگر عائشہ اکرم نے الزام عائد کیا کہ تیز رفتار موٹر سائکل سوار نے اسے ٹکر مار کر گرا کر زخمی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق عائشہ اکرم حادثاتی طور پر گری ہے۔ کسی موٹر سائیکل کے جان بوجھ کر ٹکر مارنے کا تاثر حقائق کے بر عکس ہے۔ عائشہ اکرم کاتیز رفتار موٹر سائکل سوار کی ٹکر مار کر گرا کر زخمی کرنے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں