کرنل کی کم عمر بیٹی نے شہری کو کار تلے کچل ڈالا، مقدمہ درج

0
148

اسلام آباد: شہر اقتدار اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے ڈی 12 میں فوج کے کرنل کی کم عمر بیٹی نے ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران 40 سالہ شخص کی جان لے لی ہے۔

تھانہ گولڑہ میں لڑکی اور اس کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ مقدمہ درج کراتے ہوئے ہوئے حادثے میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے ملازم کے ساتھ زیر تعمیر مکان میں کام کی نگرانی کر رہی تھیں جب واقعہ پیش آیا۔

خاتون کے مطابق ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر گرین بیلٹ پر بیٹھے اُن کے ملازم پر چڑھ دوڑی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملازم سلطان سکندر حادثے میں ہوا اور اسپتال لے جاتے ہوئے فوت ہو گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی سیکھنے والی لڑکی عدن تیمور اپنے ملازم سمیت جائے وقوعہ سے فرار ہو گئی ہے۔

پولیس نے حادثاتی دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔ ملزمہ فوجی کرنل کی بیٹی بتائی جاتی ہے جس کی عمر 14 برس ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں