امریکی عیسائی خاتون کا قبول اسلام، اسلام خواتین کو تحفظ دیتا ہے ، نو مسلمہ

0
119

کراچی: امریکی ریاست ٹینیسری سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جامعہ بنوریہ میں  اسلام قبول کرلیا۔ 42 سالہ خاتون  ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ امریکا کی ریاست ٹینیسری سے تعلق رکھتی ہیں۔

 42 سالہ خاتون پیر کے روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں آئی اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے متہمم مولانا نعمان نعیم نے نومسلمہ کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور نومسلمہ کا عائشہ امینہ نام تجویز کرکے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم اور جامعہ بنوریہ کے امریکن فاضل اور انسٹی  ٹیوٹ آف نالج امریکا کے صدر نعمان شیخ سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مولانا نعمان نعیم نے کہاکہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جوشروع سے اپنی حقیقی شکل وصورت میں برقرار ہے اور زندگی کے تمام شعبوں میں قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈوں کے باجود آئے روز سینکڑوں غیرمسلم اسلام قبول کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے خاتون عزت وعظمت سے نوازا ہے آج دنیا میں خواتین حقوق سے محروم ہیں تو اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے۔

 اس موقع پر نومسلمہ نیفنی سلسیٹ اسمتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں اپنی مسلمان سہیلوں سے متاثر ہوکر قرآن مجید کا مطالعہ کیا۔ اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں۔ قرآن مجید کا مطالعہ کیا ہے اسی سے متاثر ہوئی اور ارادہ کیا اسلام قبول کرلوں، اس لیے جامعہ بنوریہ عالمیہ آئی ہوں، اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کررہی ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں