دنیا بھر میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا آج عالمی دن منایا گیاے

0
70

کراچی: اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا آج عالمی دن منایا جا رہاہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمانوں کیخلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے 4 سال پہلے آج ہی کے دن کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر مسلح شخص نے حملے کرکے 51 افراد کی جان لے لی تھی۔

اسلامی فوبیا سے نمٹنے کے دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کےخلاف پھیلنے والی نفرت اور ان کے خلاف تشدد آمیز کارروائیوں کو روکنے کی کوشش کرنا ہے۔ کرائسٹ چرچ حملہ اسلاموفوبیا کے مہلک نتائج کا عکاس تھا، 4 سال پہلے آج ہی کے دن کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر مسلح شخص نے حملے کرکے 51 افراد کی جان لے لی تھی۔ اس واقعے میں جہاں 51 افراد جاں بحق ہوئے تھے وہی 40 زخمی بھی ہوئے تھا۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو ‘انٹرنیشنل ڈے ٹو کومبیٹ اسلاموفوبیا’ کے لیے مختص کیا گیا تھا، یعنی ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا۔

دریں اثنا وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمانوں کیخلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام بھی دوسرے مذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا علمبردار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں