کراچی میں رواں سال ربیز سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی

0
102

کراچی: شہر میں رواں سال ربیز سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔ انڈس اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملیر کا رہائشی پانچ سالہ ساند ولد صادق کو تین ماہ قبل کتے نے کاٹا اور پانچ سالہ ساند کو اینٹی ربیز ویکسین نہیں لگی تھی۔ ربیز کی علامات کے بعد بچے کو انڈس اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوران علاج بچہ اسپتال میں انتقال کر گیا۔

شہر کے مختلف اسپتالوں میں روزانہ درجنوں کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گذشتہ سال کراچی میں کتے کے کاٹنے سے 31 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چار افراد جاں بحق ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں