عمران خان عید پر نتھیا گلی میں عیاشی کر رہا ہے، زاہد خان

0
41

اسلام آباد: ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان عید پر نتھیا گلی میں عیاشی کر رہا ہے۔ ملک میں سیاحت بند ہے اور عمران خان عید پر نتھیا گلی فیملی کے ساتھ جا کر بیٹھا ہے۔

عمران خان دوسروں کو کہ رہا ہے کہ سیاحت کے لیے نہ جائیں اور عمران خان خود ہیلی کاپٹر میں فیملی کے ساتھ نتھیا گلی عید تعطیلات منا رہے ہیں۔ سیلیکٹرز نے کیسا شخص ملک پر مسلط کیا ہے، عیاشی کے علاوہ اس کا کوئی کام نہیں۔ سیلیکٹڈ باہر ممالک سے صدقات، فطرانہ اور زکوت مانگ رہا ہے اور دوسری طرف قوم کے خزانے کو عمران خان اپنی عیاشی پر خرچ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتھیا گلی کیا اس کے باپ کا ہے؟ عمران خان نتھیا گلی کیوں جاتا ہے؟ ماضی میں کوئی حکمران ایسے نتھیا گلی میں جا کر عید نہیں گزارتا تھا۔ ماضی کے تمام حکمران عید اپنے آبائی حلقے میں گزارتے تھے۔ بد قسمتی سے سیلیکٹڈ عمران خان کا اپنا حلقہ ہے ہی نہیں۔۔ عمران خان وزیر اعظم کی کرسی عیاشی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ مجھے اینکرز پر تعجب ہوتا ہے کہ جو کہتے ہیں عمران خان ایماندار ہے۔ عمران خان اخلاقی اور مالی طور پر کرپٹ ہے۔ سیلیکٹرز نے قوم کے ساتھ ناانصافی کی جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں