ایس پی ملیر کے حکم پہ شاہ لطیف پولیس کا مزدوروں پر تشدد

0
75

کراچی: ایس پی ملیر سندھ پولیس کو بدنام کرنے میں سرگرم۔ سندھ پولیس کا ایس پی ملیر طاہرنورانی قاسم ٹیکسٹائل مل کا ذاتی سیکورٹی آفیسر بن گیا۔ قاسم ٹیکسٹائل مل سے نوکریوں سے جبری نکالنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مزدوروں احتجاج جاری تھا کہ ایس پی ملیر کے حکم پہ شاہ لطیف پولیس نے مزدوروں پر تشدد شروع کردیا۔

شاہ لطیف تھانے کی حدود میں قاسم ٹیکسٹائل کے سیکیورٹی گارڈ اور شاہ لطیف تھانے کی پولیس کا مزدوروں کے اوپر لاٹھی چار اور فائرنگ کے نتیجے میں 15 مزدور زخمی ہوگے۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق آٹھ زخمیوں کو لاک اپ کر دیا گیا اور 7 زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 قاسم ٹیکسٹائل مل کے مزدوروں نے ایس ایس پی ملیر سید علی رضا اور آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کی درخواست ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں