ٹوئٹر نے پروپیگنڈا کیلئے استعمال ہونے والے 30 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیے

0
45

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے مبینہ طور پر پرویپگنڈا کے لیے استعمال ہونے والے ہزاروں اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔

ٹوئٹر نے پرویپگنڈا کرنے والے 32 ہزار 242 اکاؤنٹس معطل کر دیے ہیں، کمپنی کے مطابق پلیٹ فارم کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے زیادہ تر اکاؤنٹس کا تعلق چین، روس اور ترکی سے ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بتایا کہ معطل کیے جانے والے اکاؤنس میں 23 ہزار اکاؤنٹ چین سے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بند کیے جانے والے اکاؤنٹس ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہروں اور کورونا وائرس کے حوالے سے مخصوص مؤقف پھیلا رہے تھے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر جعلی معلومات اور افواہوں کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے اور آئے روز نئی پالیسی اور فیچر کو اپنی ایپ میں بھی شامل کر رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں