چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہِ مصر

0
35

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہِ مصر کیا۔ جنرل ندیم رضا کی مصری صدر سے ملاقات ہوئی اور فوجی تعاون، سلامتی انسداد دہشتگردی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصری صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مصر پاکستان کیساتھ خصوصی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان مصر سے فوجی تعاون کا خواہاں ہے۔

جنرل ندیم رضا کی مصری وزیر دفاع، تینوں مسلح افواد کے سربراہوں سے ملاقاتیں ہوئی۔ جنرل ندیم رضا کی دفاع، سیکورٹی امور کے دوسرے راؤنڈ میں بات چیت کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں