ملک بھر میں کورونا وائرس ایک بار پھر بڑھنے لگا

0
80

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال میں کورونا وائرس کے کیس ایک بار پھر بڑھنے لگے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2545 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز کورونا کے باعث ملک بھر میں 47 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 گزشتہ روز 48 ہزار 910 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 689 ہوگئی ہے۔ کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہوگئی۔

 پنجاب میں 10،852 اور سندھ میں5،647 اموات ہوئیں، ‏خیبرپختونخوا میں4،377 اور ‏اسلام آباد میں 787 اموات ہوئیں جبکہ ‏بلوچستان 317 اور ‏گلگت بلتستان 113 اموات ہوئیں اور ‏آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 596 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 111 افراد متاثر ہوئے۔ سندھ میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 6 ہوگئی، کے پی میں 1 لاکھ 39 ہزار 960، بلوچستان 28 ہزار 588 افراد متاثر، اسلام آباد میں 84 ہزار 83 اور آزاد کشمیر میں21 ہزار 481 افراد متاثر گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 7163 ہوگئی ہے۔           

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں